ایک 8 سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا معاملہ سامنے آیا

کراچی ( حالات ڈاٹ کام ) چند دن قبل، کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک 8 سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا معاملہ سامنے آیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک 8 سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا معاملہ سامنے آیا۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی اور ملوث گاڑی مرسدیز کی تلاش میں جت گئی۔ تحقیقات کے دوران مخبری کی بنیاد پر جب ایک   فارم ہاؤس میں چھاپہ مارا گیا تو مذکورہ گاڑی بازیاب ہوئی ، یہ فارم ہاؤس سابق پولیس افسر اور ضلع کورنگی کراچی سے موجودہ صوبائی اسمبلی کے رکن فاروق اعوان کی ملکیت ثابت ہوئی۔ فاروق اعوان نے بتایا کہ یہ گاڑی ان کے ایک دوست کے بیٹے کی تھی، جو کہ جاپان سے گاڑیاں منگوا کر ان کے فارم ہاؤس کے باہر کھڑی کردیتا ہے۔

Vehicle found in the farm house of MPA Farooq Awan

تحقیقات جاری ہیں اور گاڑی کے مالک کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا فاروق اعوان صاحب کا نام آنے کے بعد بھی تحقیقات آگے بڑھیں گی یا فائل دبادی جائے گی

Leave a Comment