کراچی (حالات ڈاٹ کام ) مشہور ڈرامہ آرٹسٹ نوال سعید کے پاکستانی کرکٹرزپر الزامات لگانے کے بعد خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے بھی پاکستانی کرکٹرز کواپنے نشانے پر لے لیا ہے،ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مومنہ اقبال نے انکشاف کیا کہ پاکستانی کرکٹرزانہیں بھی موبائل فون پر پیغامات بھیجتے ہیں جن میں زیادہ تر حال احوال ہی پوچھا جاتا ہےاور کسی ایونٹ میں ملاقات ہوجائے تو گفتگو بھی ہوجاتی ہے،میزبان کے اصرار کرنے پر31سالہ مومنہ اقبال نے ایک کرکٹر کے بارے میں بتایا کہ ان میں سے ایک جوبیٹسمین ہیں وہ ان سے عمر میں بڑے ہیں اور اب قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ، واضح رہے کہ اس سے قبل نوال سعید بھی پاکستانی کرکٹرز کے میسجز بھیجنے کا انکشاف کرچکی ہیں ، ایک کے بعد ایک اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے خلاف الزامات لگانے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اب اداکاراؤں کی ہمت بندھ گئی ہے اور مزید اداکاراؤں کی جانب سے ایسے الزامات کی توقع کی جارہی ہے ۔