عید مفت شاپنگ بازار



جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی  جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی  عید سے چند دن قبل *عید مفت شاپنگ بازار* سجادیا گیا ہے، جس میں تقریبا ایک لاکھ کپڑوں کے جوڑے ، اور دیگر عید کا سامان ان مستحق افراد میں تقسیم کیاجائے گا ، جن کی مدد کی درخواست جے ڈی سی کو موصول ہوتی رہی ہیں اور ان افراد کو فون کرکے ” ہاؤس آف ایجوکیشن” فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں بلایا جارہا ہے۔

عید مفت بازار


جے ڈی سی عید مفت شاپنگ بازار میں لڑکوں کے قمیض شلوار ، چپلوں اور جوتوں کے علاوہ چھوٹی بچیوں کی فراکوں سے لیکر بڑی لڑکیوں کے کرتا شلوار اور سوٹ تقسیم کیے جارہے ہیں ، کم عمر لڑکیوں کے لیے ہئیر بینڈ، کلپ، ہار، چوڑیاں ، مہندی، جوتیاں اور دیگر سامان بھی موجود ہے۔

عید مفت بازار


جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں جب غریب آدمی کے پاس ، گھر کا کرایہ ، یوٹیلیٹی بلز اور دو وقت کے کھانے کے خرچے کے بعد پیسا نہیں بچتا تو وہ بچوں کو عید کی شاپنگ کہاں سے کرائے ، ایسے ہی مستحق اور ضرورت مند افراد کی ہزاروں درخواستیں جو جے ڈی سی کو موصول ہوئی تھیں ان لوگوں کو فون کرکے عید مفت شاپنگ بازار بلایا جارہا ہے جہاں وہ ایک روپیہ خرچ کیے بغیر اپنی پسند کی شاپنگ مفت کررہے ہیں ، ظفر عباس کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے عطیات کے ذریعے یہ شاپنگ بازار سجایا گیا ہے ، جو چاند رات تک جاری رہے گا ، جے ڈی سی سالہاسال سے عید سے چند دن قبل یہ بازار غریب افراد کے لیے لگاتی ہے اور آئندہ بھی لگاتی رہے گی۔

عید مفت بازار

Leave a Comment