کراچی( حالات ڈاٹ کام)پاکستانیوں کی تعریف کرکرکے سوشل میڈیا پر فین فالوونگ حاصل کرنےاور کمائی کرنےوالے بھارتی سوشل میڈیااسپورٹس میزبان آویناش آریان کو پاکستانی سوشل میڈیا وارئیر نے زمین پر پٹخ دیا-
آویناش آریان کے نام سے سوشل میڈیا پر اسپورٹس کی ویڈیوزبنانےوالے میزبان جس نے بابر اعظم کی تعریفیں کرکرکےنہ صرف فیس بک فالوونگ میں اضافہ کیا بلکہ یوٹیوب پر سبسکرائبر بڑھانے میں بھی کامیاب رہا
اس کو محب وطن پاکستانیوں نے اوقات یاد دلادی، پاکستان سے سوشل میڈیا پر فالوونگ بڑھنے پر آویناش آریان کی اکثر ویڈیوز پاکستانی کرکٹ ٹیم خاص طور پر بابر اعظم کی تعریفوں سے بھری ہوتی تھیں،یوٹیوب پرڈیڑھ لاکھ کے قریب سبسکرائبر والے اس کے چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوبھی بابر اعظم سے متعلق ہے جس کے تقریبا ڈھائی لاکھ ویوز ہیں ، پاکستانی ویوزکی روٹی کھانے والے آویناش آریان کو گذشتہ دنوں اس وقت جھٹکا لگاجب اس کے تقریبا 75ہزار فالوورزوالے فیس بک پیج کو پاکستانیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں رپورٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے ڈیلیٹ کردیا ،
اس واقعے کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرجنید خان جن کے خلاف بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہمیشہ مشکل میں رہے ہیں اور کبھی بڑا اسکور نہیں کرسکے ہیں،
آئی پی ایل کے ایک میچ میں سنچری مارکر بھی انہیں جنید خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا، رائل چیلنجر بنگلور کے اوپنر ویرات کوہلی نے راجھستان رائلز کے خلاف67گیندوں پر سنچری بنائی تو جنید خان نے ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو آئی پی ایل کی تاریخ کی سست ترین سنچری بنانے پرطنزیہ مبارک باد دے ڈالی،
ویرات کوہلی کی سنچری کے باوجود بنگلور کی ٹیم یہ میچ ہارگئی، ویرات کوہلی کے فینز سے جنید خان کا یہ طنز برداشت نہ ہوسکا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جنید خان کی ٹرولنگ شروع کردی ، ایسے میں آویناش آریان جس کے فالوورزمیں اکثریت کی تعداد پاکستانیوں کی تھی ، پاکستان ٹیم اور جنید خان کے خلاف زہر اگلنے لگا،
جب معاملہ حد سے بڑھا تو پاکستانی سوشل میڈیا وارئیرزنے اس کے فیس بک پیج کو رپورٹ کرنا شروع کردیا اور بالآخر فیس بک انتظامیہ نے آویناش آریان کافیس پیج اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔مال ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آویناش آریان کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور اس نے فورا دوسرا فیس بک اکاؤنٹ بناکر پھر چمچہ گری شروع کردی، اپنے نئے فیس بک اکاؤنٹ پروفائل میں اس نے بابر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر لگادی اور نیچے لکھ دیا“مرتے دم تک بابر کو سپورٹ کروں گا”۔ لیکن پاکستانیوں نے اس کو گھاس نہیں ڈالی وہ اس کی اصلیت جان گئے ہیں لہذا آویناش آریان کواب پذیرائی نہیں مل رہی ہے۔