کراچی(حالات ڈاٹ کام) سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ دیکر نوجوان لڑکی کو قید کرلیا گیا، زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 3A میں پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی حراست میں لی گئی لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا، متاثرہ لڑکی فیس بک پر نوکری کا اشتہار دیکھ کو جھانسے میں آگئی اور کامران چورنگی پر دیے گئے ایڈریس پر انٹرویو دینے پہنچی تو ملزمان نے لڑکی کو قید کرلیا
گھر واپسی کے مطالبے پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، موقع ملتے ہی متاثرہ لڑکی 15پر پولیس کو اطلاع دینے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مکان پر چھاپہ مارا اور لڑکی کو بازیاب کرالیا ، مکان سے دو مرد اور پانچ خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ خدشہ کیا جارہا ہے کہ لڑکی کے ساتھ ملزمان نے زیادتی کی ہے ۔ پولیس کی ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔