کراچی(حالات ڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاتے ہی آصفہ بھٹو کوخاتون اول کا درجہ مل گیا،گذشتہ ماہ دوسری بار صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف علی زرداری نے اپنی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو خاتونِ اول بنانے کا فیصلہ کیا تھا،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207شہید بینظیر آبادسے بلامقابلہ رکن منتخب ہونے کے بعد 31سالہ آصفہ بھٹو نے گذشتہ روز قومی اسمبلی کےرکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا،اس موقع پر ان کے بڑے بھائی اور پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلال بھٹو زرداری بھی موجود تھے ، آصفہ بھٹو سے قبل پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی کئی عالمی صدورنے اپنی بیٹیوں کو خاتون اول کا درجہ دیا ہے ، پاکستان کے سابق صدر ایوب خان نے اپنی بیٹی نسیم اورنگزیب کو فرسٹ لیڈی کے عہدے پر فائز کرکے جولائی 1961میں امریکا کا دورہ کیا تھا جہاں امریکی صدر جان ایف کینیڈی اور امریکی خاتون اول جیکولین کینیڈی نے ایوب خان اور نسیم اورنگزیب کا استقبال کیا تھا۔عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بیٹی آصفہ بھٹو کو عکس ِ بےنظیر بھی کہا جاتا ہے۔