کراچی(حالات ڈاٹ کام)کراچی میں جرائم کی روک تھام میں کمی لانے کےلیے سندھ حکومت نے جاویدعالم اوڈھو کو ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیاہے،ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجھار جو گذشتہ ماہ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کاسربراہ بنانا چاہتے ہیں ،غلام نبی میمن کی آئی جی سندھ تعیناتی کے بعد ان کے اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان اختلافات قائم ہوگئے تھے اب اس تنازعہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شخصیت خوش اسلوبی سے حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے،ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجھار اپنے منظورِ نظر جاوید عالم اوڈھو کانام ایڈیشنل آئی جی کراچی کے لیے منظور کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ، جاوید عالم اوڈھو اس سے قبل بھی کراچی پولیس چیف کے عہدے پر کام کرچکے ہیں ان کی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔