کورنگی پولیس کی کارروائی، بردہ فروش گرفتار



کراچی(حالات ڈاٹ کام)

کورنگی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران کمسن بچوں اور بچیوں کے اغوا میں ملوث بردہ فروش کو گرفتار کرلیاہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزعوامی کالونی کے علاقے سے کمسن بچی عمیمہ کو اغوا کیا گیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا ہے، فرار ہونے والے اغوا کار کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیاہے ،گرفتار ملزم دو ہزار آٹھ میں کورنگی زمان ٹاٶن کے علاقے میں بچوں کے اغوامیں ملوث رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران ولد نواب الدین کے نام سے ہوئی ہےاور ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

کورنگی پولیس کی کارروائی، بردہ فروش گرفتار

Leave a Comment