آئی ایم ایف کی جانب سے پینشن پر اصلاحات اور بجلی گیس مزید مہنگی کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد ( حالات اپ ڈیٹس تازہ ترین 04 اپریل 2024 )
ورلڈ بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپڈیٹ میں پنشن اصلاحات پر وفاقی اور صوبائی پبلک سیکٹر کی پنشن سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر اصلاحات متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ پنشن اصلاحات کے منصوبے کو تیار اور اسے لاگو کرنے کے لئے فی الفور ابتدائی اقدامات کیے جائیں
عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ بجلی اور گیس سیکٹر میں نرخوں کے حوالے سے اصلاحات کو رسدی لاگت کے ساتھ منسلک کیا جائے تاکہ بجلی اور گیس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو محدود کیا جاسکے!!